ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار کے ماجالی چک پوسٹ پر سخت نگرانی :10مئی سے نافذ ہونےو الے لاک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل

کاروار کے ماجالی چک پوسٹ پر سخت نگرانی :10مئی سے نافذ ہونےو الے لاک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل

Sun, 09 May 2021 14:17:29    S.O. News Service

کاروار:9؍ مئی (ایس اؤ نیوز)ریاست میں کورونا کی  دوسری لہر کی زنجیر توڑنے اور کورونا کو کنٹرول کرنے کی خاطر 10مئی سے اعلان کئے گئے لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے اترکنڑا ضلعی انتظامیہ  تیاریوں  میں جٹ گئی ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں سرحدی اصولوں میں سختی برتی گئی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ضلعی افسران نے کاروار سے متصل ماجالی بین ریاستی سرحد کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا۔

کاروار اسسٹنٹ کمشنر ودیا شری چندرگی ، تحصیلدار آر وی کٹی اور ڈی وائی ایس پی اروند کلگجی سمیت دیگر افسران نے  ماجالی چک پوسٹ پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 10مئی تک سبھی سواریوں کی آمدورفت کے لئے اجازت دی گئی ہے اس کے بعد صرف روزمرہ کی ضروریات سپلائی کرنےو الی اور فوری ضرورت والی سواریوں کی آمد ورفت ہوگی بقیہ سبھی طرح کی سواریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس موقع پر تحصیلدار آر وی کٹی نے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ فی الحال جو اصول نافذہیں وہی جاری ہیں۔ البتہ لاک ڈاؤن کے متعلق چک پوسٹ پر ہونے والی تیاریوں کا ہم نے جائزہ لیا ہے۔ غیر ضروری طورپر گھومنے والوں کو لازماً روکا جائے گا۔ انہوں نے گوا میں کام کرنے والے مزدوروں کو صلاح دی کہ بہتر ہے وہ لوگ وہیں گوا میں اپنی رہائش کا انتظام کرلیں ۔

ہاتھ پر مہر: گذشتہ مرتبہ کی طرح  اس بار بھی ماجالی اور انموڈ سرحدی چک پوسٹ کے ذریعے ریاست میں داخل ہونےو الوں کے ہاتھوں پر محر ثبت کرنے کے متعلق غور کیا جارہاہے۔ اس سلسلےمیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں اتوار کو سوچ بچار کرنے کے بعد واضح اصول  ترتیب دئیے جائیں گے۔ اس بات کی جانکاری  ضلع ایس پی شیو پرکاش دیوراج نے دی ۔

پڑوسی ریاستوں میں مقیم سیکڑوں لوگ ضلع کو لوٹے ہیں۔ ماجالی چک پوسٹ کے ذریعے وہ ضلع میں داخل ہوئے تو ان کا معائنہ کیا گیا ہے۔


Share: